وفاقی وزارت تعلیم نے لائٹر بیگ برائٹر اسٹوڈنٹ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نئی پالیسی پہلی سے پانچویں جماعت تک لاگو ہوگی۔ پالیسی کے اطلاق کا فیصلہ بچوں کی ذہنی و جسمانی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی پالیسی کے تحت کلاسوں کے اندر خصوصی ریک قائم کیے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں ہم نیوز نے متعلقہ حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت مطلوبہ نصابی کتابوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی لائٹر بیگ برائٹر اسٹوڈنٹ پالیسی کے تحت بچے صرف مطلوبہ کاپی اور کتابیں لے کر آئیں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ بچوں کی صحت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔