آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی کور کمانڈرز کانفرنس میں سیکیورٹی صورتحال بالخصوص بارڈر مینجمنٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں داخلی سیکیورٹی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کانفرنس کے شرکا کو آپریشن ردالفساد پر پیشرفت اور کامیابیوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔
آرمی چیف نے مری میں برفانی طوفان اور بلوچستان میں شدید بارشوں سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے پر فارمیشنز کی کاوشوں کو سراہا۔