کراچی کےعلاقےشیر شاہ میں کیمیکل کےگودام میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے ۔
چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ رات 10 بج کر 58 منٹ پر لگی جس پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ آگ بجھانے کی کوششوں میں 18 فائرٹینڈر،2 باوزر،ایک سنارکل کا استعمال کیا گیا۔
چیف فائرآفیسر کا کہنا ہے کہ گودام میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں آگ بجھانے کا انتظام نہیں تھا،،تنگ راستوں کےباعث گودام کی دیواریں توڑ کرداخل ہونا پڑا۔