لاہور میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک ٹرام چلانےکا منصوبہ زیر غور

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےکہا ہےکہ لاہور میں پاکستان کی سب سے پہلی الیکٹرک ٹرام چلانےکا جائزہ لے رہے ہیں ، یہ ٹرام ٹھوکر نیاز بیگ سے جلو تک چلانے کی تجویز ہے ۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور میں الیکٹرک ٹرام منصوبے کی فزیبلٹی کا جائزہ لیا گیا۔

عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ منصوبےکی فزیبلٹی کو جلد حتمی شکل دےکر مزید اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نےلاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں پرکام کی رفتار مزید تیزکرنےکی ہدایت بھی کی اورکہا کہ لاہور میں اربوں روپےکے فلاحی منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں