پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یاسر شاہ کے دوست کی زیادتی کیس میں ضمانت مسترد ہو گئی جس کے بعد وہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے دوست فرحان الدین کی جانب سے مبینہ طور پر لڑکی کو ہراساں و زیادتی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے کیس کے مرکزی ملزم فرحان الدین کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کر دی جس کے بعد ملزم فرحان الدین کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس بھی اسے گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے دلائل سننے کے بعد ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کی۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ پر دوست فرحان الدین کی معاونت کا الزام ہے۔