محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں سردی کی لہر 16 جنوری تک جاری رہے گی۔
محکمہ صحت نے کراچی میں موسم کی صورتحال پر رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارے کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔