سیاحوں کے مری اورگلیات جانے پر پابندی میں مزید 24 گھنٹےکی توسیع

حکومت نے سیاحوں کے مری اورگلیات جانے پر پابندی میں مزید 24 گھنٹےکی توسیع کردی ۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا ہےکہ سیاحوں کے مری اورگلیات جانے پرپابندی مزید 24 گھنٹے رہےگی۔

شیخ رشید کا کہنا ہےکہ مری اور گلیات کھولنےکا فیصلہ صورتِ حال دیکھ کرکیا جائے گا، مری اورگلیات کی صورت حال کامسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

 وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مری کے رہائشیوں کو شناختی کارڈ دکھا کر جانےکی اجازت ہوگی ۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیاحوں کو مزید 24 گھنٹے تک مری روڈ بہارہ کہو سے آگے جانےکی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ 7 جنوری کو مری میں برفباری اور ہنگامی صورتحال کے باعث سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

 7 جنوری کی رات کو آنے والے برفانی طوفان نے 20 سے زائد زندگیاں نگل لیں، جس کے بعد حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں