دادو میں میڈیکل کالج کی طالبہ کی موت معمہ بن گئی

دادو میں میڈیکل کالج کی طالبہ کی پراسرار موت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

خیال رہےکہ دادو میں میڈیکل کالج کی طالبہ عصمت نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔ پیپلز میڈیکل کالج نواب شاہ  میں چوتھے سال کی طالبہ عصمت کی لاش سیتا روڈ پر اس کے گھر سے ملی تھی۔

عصمت کے والدین کا دعویٰ ہےکہ بیٹی نےخودکشی کی ہے، سینے پر گولی کانشان ہے۔

عصمت کی موت خود کشی تھی یا قتل ؟ معمہ بن گیا ہے۔ تین روز قبل والد کی مدعیت میں 5 ملزمان پر لڑکی کو ہراساں کرنے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر میں والدین نے کہا  تھا کہ ثمن سولنگی نامی شخص نے جعلی نکاح نامہ بناکر لڑکی کو بلیک میل کیا ، 90 ہزار روپے ہتھیالیے۔

ایف آئی آر کے مطابق ذہنی دباؤ کا شکار لڑکی رقم ملزم کے اکاؤنٹ میں منتقل کرتی رہی ، لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، ایف آئی آر میں نامزد ایک ملزم گرفتار ہے۔

دوسری جانب والدین کے نام لڑکی کا خط بھی سامنے آگیا ہے، خط میں عصمت نے والدین سے معذرت کی ہے۔

ادھر ویمن پروٹیکشن سیل کی انچارج  نےعصمت کےکمرے کا معائنہ کیا اور اس کے زیرِ استعمال اشیا تحویل میں لے لیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں