ملک کے سیاحتی مقام مری کے برفانی طوفان میں 20 سے زائد افراد کی اموات پر اسٹار کرکٹرز نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں کہاکہ مری میں جو ہوا انتہائی افسوسناک ہے، انتظامیہ کے ناکافی انتظامات اور لوگوں کی آمد و رفت مانیٹر کرنے ضرورت تھی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ دوسری طرف موسم کی شدت لیکن عوام کو رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، الرٹ اور وارننگ کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔
شعیب ملک کا کہنا تھاکہ وہ مری کے دلخراش مناظر دیکھ کر بہت افسردہ ہیں، ان کی ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
مری سانحے پر محمد حفیظ نے بھی ٹوئٹ کرکے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔