‘کسی کو بھی کراچی میں شر اور فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے’

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی کراچی میں شر اور فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہر آمر کے سیاسی مددگار ہمیں جمہوریت کا درس نہ دیں، آمروں کی پاکٹ جماعتوں کا مستقبل تاریک ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی کراچی میں شر اور فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے، کراچی کے شہری لسانی اور نفرت کی سیاست کو دفن کرچکے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام سے اختلاف مخالفین کا جمہوری حق ہے ، نئے بلدیاتی نظام کی مخالفت سیاسی شعبدہ بازی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی لسانیت کو ہوا دیکر نئی ایم کیو ایم بننے کی کوشش کررہی ہے۔

یاد ہرے کہ کچھ روز قبل بھی سعید غنی نے کہا تھا کہ جماعت اسلامی صوبہ سندھ میں ایم کیو ایم کے طرز کی سیاست نہ کرے۔

سعید غنی نے جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جماعت اسلامی صوبہ سندھ میں ایم کیو ایم کے طرز کی سیاست نہ کرے، جماعت اسلامی سندھ میں تقسیم اور نفرت کی سیاست کو زندہ کرنے کی کوششوں کا حصہ نہ بنے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بلدیاتی نظام پر اعتراضات کی آڑ عوامی جذبات سے کھیلنا خطرناک عمل ہے، پرامن سیاسی احتجاج سب کا حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں شہریوں کی نقل و حمل روکنے کا حق کسی کو حاصل نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں