مصطفیٰ کمال کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے پریس کانفرنس بھی کی۔

پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ عمران خان کا پورا  ٹبر چور ہے، پرویز رشید ، مریم نواز کی ریکارڈنگ کیوں کی گئی؟کون کر رہا ہے؟ چھپ کر کسی کی کال ریکارڈ  کرنا درست نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی کے حوالے سے افواہیں گشت کر رہی ہیں، ملک کو آئین کے مطابق چلانےکی ضرورت ہے، چاروں صوبوں میں آئین کے مطابق فیصلے  ہونے چاہئیں، جو باتیں مصطفٰی کمال نےکیں اس پر غوروفکر کریں گے۔

مصطفٰی کمال کا کہنا تھا کہ پاک سر زمین پارٹی اور جمیعت علمائے اسلام کی ایک سوچ ہے، ملک کو آ ئین و قانون کے مطابق چلنا چاہیے،  پی ایس پی مولانا صاحب اور  ان کی جماعت کے سیاست میں کردارکا احترام کرتی ہے۔

مصطفٰی کمال نےکہا کہ وفاق سے فنڈز لےکرصوبائی حکومتیں نچلی سطح پر مہیا نہیں کر رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں