پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منارہے ہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کشمیری یوم حق خود ارادیت منارہے ہیں۔

کشمیر کے یوم حق خودارادیت پر صدر پاکستان عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغامات جاری کیے ہیں۔

صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کشمیریوں سے اقوام متحدہ کے حق خود ارادیت کے وعدے کو 73 سال ہو گئے، اقوام متحدہ کو73 سال قبل کیے گئے وعدے کا پاس رکھنا چاہیے،کشمیری اقوام متحدہ سے کیے گئے وعدے کو عملی شکل دینے کے منتظر ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ تنازع کشمیر کا اقوام متحدہ کی زیرنگرانی جمہوری طریقے ، آزادانہ اور منصفانہ رائےشماری سے فیصلہ کیا جائے۔

وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ:

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ عالمی برادری اور بالخصوص اقوام متحدہ بھارت کے جنگی جرائم اور مقبوضہ کشمیر میں اس کے انسانیات کے خلاف جرائم کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی قبضے اور ظلم کے خلاف جارحیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے کشمیریوں کے یومِ حق خود ارادیت کے موقع پر ایک بار پھر کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں