لاہور : پنجاب میں موسم کی بگڑتی صورت حال اور کورونا کے باعث سکولوں کی چھٹیاں بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کورونا کے کیسز میں اضافے اور خراب موسم کی وجہ سے صوبائی حکومت سکولوں کی چھٹیوں میں مزید ایک ہفتے کا اضافہ کرسکتی ہے۔
پنجاب کے بعض اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک اور بعض ضلعوں میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں کی گئی تھیں۔
اگر چھٹیوں میں مزید اضافہ کیا گیا تو 6 جنوری کو کھلنے والے سکول بھی 13 جنوری کو کھلیں گے۔