صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قریطینہ کرلیا ہے۔
اس ضمن میں ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی صوبائی وزیر صحت نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کے متعلق ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر صحت یاسمین ڈینگی سے متعلق اجلاس میں شریک تھیں جس میں چیف سیکرٹری پنجاب بھی موجود تھے۔
اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام شرکائے اجلاس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے کورونا ٹیسٹ کرالیں۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بیٹے کا امریکہ پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنا ٹیسٹ کرایا تو اس کی رپورٹ مثبت آگئی۔