وزیراعظم کی تمام وزارتوں کو کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے تمام وزارتوں کو کارکردگی عوام کے سامنے رکھنےکی ہدایت کرتے ہوئے وزیرخارجہ کی2021 کی کامیابیوں پر تفصیلی پریس کانفرنس کوسراہا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت 7نکاتی ایجنڈے پر غورکیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے متعدد نکات کی منظوری دی اور وزیر خارجہ کی 2021 کی کامیابیوں پر تفصیلی پریس کانفرنس کو سراہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے تمام وزارتوں کو کارکردگی سامنے رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا وزارت خارجہ طرز پر سالانہ کارکردگی عوام کےسامنے رکھیں۔.

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کے اجلاس میں ہدایت دی کہ پاکستان میں تعینات سفیر پیشگی اطلاع کے بغیر کسی وزیر سے ملاقات نہیں کرے گا، وزارت خارجہ کی کلیئرنس کے بعد سفرا،دیگر وزراسےملاقات کر سکیں گے جبکہ ایسی ملاقاتوں میں وزارت خارجہ کی جانب سے نمائندہ بھی شریک ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں