وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں ملکی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں کابینہ کو ای وی ایم ،اوورسیز کو ووٹ کا حق دینے سمیت مختلف امور پر بریفنگ دی جائے گی۔

کابینہ کو اشیائےخوردونوش کی قیمتوں کے اعدادوشمار بارے ہفتہ وار بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی پر بھی بات کرے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں معمول کے 7 نکات سے زیادہ ایجنڈا پر غور ہوگا۔

کابینہ اجلاس میں وزارت داخلہ ایک ملزم کو پاکستان سے برطانیہ کے حوالے کرنےکی سمری پیش کرے گی۔

کابینہ اجلاس میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انٹیلی جینس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے قیام کی سمری بھی پیش ہوگی۔

قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد مےں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انٹیلی جینس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کی قیام کی سمری پر غور ہوگا۔

نئے چئیرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کی دو سال کےلئے تقرری کی منظوری دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے نوٹیفکیشن کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ میں پاکستان ادارہ شماریات میں 3 ممبران کی تقرری پر بات ہوگی۔

سی پیک اتھارٹی اور چینی وزارت ماحولیات کے درمیان مفاہمتی یاداشت کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری دی جائے گی۔

کابینہ 6 ماہ میں اضافی اخراجات کی سٹیٹمنٹ جاری کرنے کی منظوری دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں