کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں آج سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق 4 جنوری سے 7 جنوری کے دوران سکھر، شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ، کراچی، جامشورو، میرپور خاص، دادو، بدین، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، جیکب آباد، شکار پور، تھر پارکر، قمبر شہداد کوٹ اور عمر کوٹ میں تیز ہواؤں اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں بھی آج شام یا رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔