فنانس ترمیمی بل 2021 میں موبائل فون مزید مہنگے ہوگئے

فنانس ترمیمی بل 2021 میں موبائل فون مزید مہنگے ہوگئے، مہنگے موبائل پر رعایتی فکسڈ ٹیکس ختم کرکے 17 فیصد سیلز ٹیکس لگادیا گیا۔

دستاویز کے مطابق صرف 30 سے 200 ڈالر مالیت کے موبائل پر ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اب 200 سے 350 ڈالر کے موبائل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس ہوگا۔

پہلے 200 سے 350 ڈالرمالیت کے موبائل پر 1750 روپے ٹیکس تھا، اب 351 سے 500 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق پہلے 351 سے 500 ڈالر مالیت کے موبائل پر 5400 روپے فکس ٹیکس تھا، اب 501 ڈالر یا زائد مالیت کے موبائل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

پہلے 501 ڈالر یا زائد مالیت کے موبائل پر 9270 روپے ٹیکس تھا، اب 1300 ڈالر کے موبائل پر 9270 کی بجائے 42000 روپے ٹیکس ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں