ٹانک اور میر علی میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں 4 جوان شہید

خیبر پختونخوا کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 فوجی جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ٹانک اور میر علی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ ٹانک میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

میرعلی میں بھی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

میر علی میں آپریشن کے دوران 4 فوجی جوان جام شہادت نوش کر گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد شہباز عرف ذاکر اور دانیال دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ مارے گئے دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور اغوا کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں