ایوان صدر اسلام آباد کل بروز ہفتہ عوام کیلئے کھولا جائے گا

ایوان صدر اسلام آباد کو کل بروز ہفتہ عوام کیلئے کھولا جائے گا۔جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ایوان صدر پبلک کے لیے یکم جنوری 2022 (کل) ہفتہ کو دوپہر 1 بجے سے شام 4 بجے تک کھولا جا رہا ہے۔

فیس ماسک تمام مہمانوں/شہریوں کو پہننا لازمی ہے ۔ شہریوں سےکووڈ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک کیا جاۓ گا۔ کسی کو الیکٹرانک ڈیوائس، موبائل فون اور کیمرے لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔شہری ایوان صدر کے جنوبی گیٹ سے اندر داخل ہو سکیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں