عثمان بزدار نے وزرا کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریو ں کا ٹاسک سونپ دیا

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزرا کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے لیے ذمہ داریاں سونپ دیں۔

ذرائع کےمطابق پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کےحوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزرا کو مختلف ڈویژن میں ذمہ داریاں تفویض کی ہیں جس کے تحت وزیر بلدیات میاں محمودالرشید لاہور اور گوجرانوالہ جب کہ وزیر قانون راجہ بشارت راولپنڈی ڈویژن کےامور دیکھیں گے۔

اس کے علاوہ مخدوم ہاشم جواں بخت بہاولپور ڈویژن، وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک ڈی جی خان ڈویژن کے معاملات دیکھیں گے۔

سبطین خان کو سرگودھا ڈویژن، صوبائی وزیر خیال کاستروکو فیصل آباد ڈویژن کی ذمہ داری سونپی گئی ہیں جب کہ اس دوران وزرا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پارٹی کو متحرک کریں گے۔

وزرا انتخابی تیاریوں اور سرگرمیوں کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں