لاہور پولیس نے نیو ایئر نائٹ پر منچلوں کیخلاف شکنجہ کس لیا

لاہور پولیس نے نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والے منچلوں کے لیے شکنجہ تیار کر لیا۔

ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز کے مطابق لاہور میں 150 مقامات پر نئے سال کی خوشی میں فائرنگ اور ہلڑ بازی کا خدشہ ہے، ان مقامات پر اطراف کی عمارتوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے اور ڈرون کیمروں کی مدد سے سرچ آپریشن کیا جائے گا۔

مستنصر فیروز کا یہ بھی کہنا ہے کہ چھتوں پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو 7 سال سزا ہو سکتی ہے، مؤثر پیٹرولنگ کے ذریعے بھی ہلڑ بازی کرنے والوں کو روکا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں