پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج، موٹروے ایم 2 ٹریفک کیلئے بند

لاہور:پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے، موٹروے ایم 2کو دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند کرنا پڑا جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار رہی۔

دھند نے پنجاب میں ڈیرے ڈال لئے، مختلف علاقوں میں حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی، موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک بند کی گئی جسے حد نگاہ بہتر ہونے پر کھول دیا گیا۔

موٹروے پولیس نے مسافروں کو دھند کے دوران فوگ لائٹس کے استعمال اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہےجبکہ دھند نے ٹرینوں کے شیڈول کو بھی متاثر کیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک دھند کے بادل چھائے رہنے کے امکانات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں