سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی میں حسین آباد فوڈ اسٹریٹ پر کارروائی کر کے 3 ریسٹورنٹ کو سیل کردیا جبکہ کئی ریسٹورنٹس پر جرمانے بھی کئے گئے۔
سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کے دوران کئی ریسٹورنٹس پر تین لاکھ روپے تک جرمانے عائد کئے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری مسالا جات استعمال کرنے پر سیل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حسین آباد فوڈ اسٹریٹ پر ویک اینڈ کے علاوہ عام دنوں میں بھی کھانے پینے کے اسٹالز اور ریسٹورنٹس پر شہریوں کا رش ہوتا ہے۔