اسلام آباد کے بلدیاتی نمائندوں نے عدالت میں نئے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کو چیلنج کیا ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قانون اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرکے 11 جنوری کو طلب کرلیا۔
درخواست گزارسردارمہتاب یہ مؤقف اختیار کیا کہ مئیرکا براہ راست انتخاب، ڈپٹی مئیرز کا عہدہ ختم کرنا خلاف قانون ہے۔
درخواست گزار قاضی عادل ایڈووکیٹ نے اپنی درخواست میں یہ مؤقف اختیارکیا گیا کہ لوکل گورنمنٹ چلانے کے لیےغیرمنتخب افراد کی کونسل بھی خلاف قانون ہے۔
درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ لوکل گورنمنٹ 2015ء کے قانون کی موجودگی میں آرڈیننس کے ذریعے نیا نظام آئین سے متصادم ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 11 جنوری تک سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قانون سے جواب طلب کرلیا۔