43 فیصد پاکستانی نئے آنے والے سال میں‌حالات کی بہتری کے لیے پر امید

43 فیصد پاکستانیوں نے آئندہ برس ملک کے حالات بہتر ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

گیلپ پاکستان کی جانب سے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 41 فیصد پاکستانی مستقبل سے مایوس ہیں۔

ملک میں آئندہ سال بہتری کی امید ظاہر کرنے والے پاکستانیوں کی شرح بھارت کے مقابلے میں کم ہے۔

بھارت میں 54 فیصد افراد نے اگلے سال بہتری کی امید کا اظہار کیا ہے۔

سروے میں پاکستانیوں کے مستقبل سے پُرامید ہونے کا نیٹ اسکور بھی 17 فیصد سے 2 فیصد پر آگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں