جامشورو: انڈس ہائی وے پر 2 مسافر کوچزکا تصادم، 2 افراد جاں بحق

کراچی: جامشورو میں انڈس ہائی وے پر 2 مسافر کوچز کے تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ انڈس ہائی وے پر مانجھند کے قریب پیش آیا جہاں 2 مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ایس ایس پی جامشورو کا کہنا ہے کہ حادثے میں 2 مسافر جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق حادثے کا شکار مسافر کوچز میں سے ایک بس لاڑکانہ میں برسی کی تقریب سے واپس کراچی جارہی تھی۔ حادثے کی مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں گاڑی اور موٹر سائیکل کے تصادم کے باعث 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ پنجاب کالونی کے قریب پیش آیا۔

کراچی کے علاقے پنجاب کالونی کے قریب آج سے 9 روز قبل پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 1 فرد زخمی ہوا۔گاڑی اور موٹر سائیکل کے ٹکرا جانے کے باعث جاں بحق شہریوں میں 2 خواتین اور 1 مرد شامل تھے۔ لاشوں اور زخمی فرد کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں