گلگت: استور میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس جاری، کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں 5.3 شدت کے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں اور منفی 9 ڈگری کی شدید سردی میں شہریوں نے رات گھروں سے باہر گزاری۔

گلگت کے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ضلع استور کا دیگر اضلاع سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی متاثر ہے جب کہ اسکردو گلگت روڈ بھی 3 مقامات پر بند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں