ہنگو میں مکان میں گیس بھر جانے سے 6 افراد جاں بحق

پشاور:ہنگو کے علاقے گلشن کالونی میں مکان میں گیس بھر جانے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ہنگو سٹی کے علاقے گلشن کالونی میں نادر شاہ اپنے خاندان کے ساتھ کمرے میں گیس ہیٹر لگا کر سوئے رات کو گیس بندش کے بعد جب گیس آئی تو کمرہ گیس سے بھر گیا،دم گھٹنے سے نادر خان اوراس کی زوجہ سمیت 6افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں 3بچے بھی شامل ہیں۔

جاں بحق افراد میں 3سالہ آئمہ بی بی،ایک سالہ حاشر،صفیہ بی بی، نادر خان کی زوجہ نسویرا بی بی اور 25 سالہ مہاز بی بی شامل ہیں ۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر تمام جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو پہنچایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں