سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کی کمی

ملک میں مسلسل دو روز کے دوران مجموعی طور پر 850 روپے اضافے کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے دام 43 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 8 ہزار 110 روپے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 5 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 805 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں