سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کی 780 مربع گز زمین کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتِ عظمٰی نے سندھ ہائی کورٹ کے آفیشل اسائنی کو زمین تحویل میں لینے اور فروخت روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نسلہ ٹاور کا بلڈنگ پلان منظوری دینے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
سپریم کورٹ نےحکم دیتے ہوئے کہا کہ ملوث افسران کے خلاف محکمہ جاتی اور کریمنل کارروائی کی جائے۔ محکمہ اینٹی کرپشن ان افسران کے خلاف مقدمہ درج کرے اورکارروائی کرے۔