مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی چودھویں برسی آج منائی جا رہی ہے ۔
بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ بھر میں آج عام تعطیل ہے جبکہ دوسری جانب گڑھی خدا بخش میں برسی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے میں شرکت کے لیے ملک کے مختلف شہروں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے اور رہنما گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں، مرکزی جلسے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔
اس کے علاوہ سابق صدرآصف علی زرداری بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ہونے والے جلسے میں طبیعت کے باعث شرکت نہیں کریں گے جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی کی ہے۔
واضح رہےکہ27 دسمبر2007 کو پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو دہشت گردوں نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دہشت گردی کا نشانہ بنایا تھا۔