کراچی: مہران ٹاؤن میں آتشزدگی سے تباہ فیکٹری میں پھر آگ لگ گئی

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں کچھ عرصہ قبل آتشزدگی سے تباہ ہونے والی فیکٹری میں ایک بار پھر آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ کنٹرول کے مطابق فیکٹری میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے دو گاڑیاں عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ چکی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اس واقعے میں فی الوقت کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

فائر بریگیڈ کے عملے کے مطابق آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا ہے تاہم ممکنہ خدشے کے پیش نظر فائرفائٹرز کام کر رہے ہیں اور دیگر عملے کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کے مطابق آتشزدگی کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں ہو سکا۔

پولیس کے مطابق کچھ عرصہ قبل آتشزدگی کی تحقیقات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں یہ فیکٹری سربمہر تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں