پنجاب میں شدید دھند، موٹروے ایم 2، ایم 3، ایم 4 اور ایم 11ٹریفک کیلئے بند

کئی روز گزر جانے کے باوجود پنجاب کے میدانی علاقے اب بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخو پورہ، موٹر وے ایم 3 لاہور سے سمندری، موٹر وے ایم 4 عبد الحکیم سےگوجرہ اور موٹر وے ایم 11 دھند کے باعث لاہور سے سیالکوٹ تک بند کردی گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں اسموگ کا بھی راج ہے اور اتوار کی چھٹی پر اسکول اور دفاتر کی بندش کے باوجود لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست رہا۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کے علاوہ بہاولپور، فیصل آباد، میرپور خاص اور گوجرانوالہ کی فضا بھی آلودہ ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں