عمران نیازی بنی گالہ سے باہر نکلیں اور عوام کا سامنا کریں

مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کی عمران خان کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنی انا کے پہاڑ سے نیچے اتریں اورعوام کے ساتھ ہونے والی ظلم و زیادتی کا جواب دیں ۔

مسلم لیگ ن کےمرکزی دفترمیں کرسمس، قائد اعظم اورپارٹی قائد نوازشریف کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نےعمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حساب کتاب کا وقت شروع ہوگیا ہے،عمران نیازی بنی گالہ سے باہر نکلیں اور عوام کا سامنا کریں۔

اس موقعے پر ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال لیگی کارکنوں کو نظم و ضبط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے پاکستان ووٹ کی طاقت سے بنایا۔ جب ملک قانون و آئین کے راستے سے ہٹا تو دو لخت ہوگیا۔

لیگی رہنما خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ انصاف کرنے والوں نےملکی بنیادوں کوکمزور کر دیا ہے، یہاں سیاسی جماعتوں کو جھتے بنانے کی ترغیب دی جاتی ہے جس سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے۔

تقریب سےسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پرکیک بھی کاٹا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں