مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحت لانا نااہلی کی بدترین مثال ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہیں،غیر آئینی آرڈیننس کی متعلقہ شق واپس لی جائے، ہمارے حال کو تباہ کرنے والے ہمارے مستقبل سے نہ کھیلیں۔
خیال رہے کہ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے تمام تعلیمی اداروں کو بلدیاتی ادارے کے میئر کے ماتحت کردیا ہے، جس پر اندیشہ ہے کہ ملازمین کا سرکاری ملازم کا درجہ ختم کردیا جائے گا اور ادارے پرائیویٹائز بھی ہو سکتے ہیں۔
اساتذہ نے حکومت اقدام کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب مارچ شروع کر دیا ہے۔ اساتذہ نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، مظاہرین بیرئر اور خاردار تاریں ہٹاکر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھی پہنچ چکے ہیں۔
احتجاجی اساتذہ کا کہنا ہے کہ جب تک آرڈیننس واپس نہیں لیا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔