آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے معاملے پر وفاقی تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے ایک بار پھر احتجاج شروع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کلاسز کا بائیکاٹ کرکے وفاقی تعلیمی اداروں کے اساتذہ نیشنل پریس کلب کے باہر جمع ہو گئے ہیں۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ مزاکرات کے بعد وزارت تعلیم سمیت کسی کمیٹی نے پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا اور ہی نہ رابطہ کیا۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ تمام ایف جی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں، آج کے احتجاج کے بعد فیصلہ کریں گے کہ آگے کا لائحہ عمل کیا ہو گا۔
اس ضمن میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین فضل مولیٰ نے کہا کہ حکومت ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کرے، جب تک آرڈیننس کی شق 166 ختم نہیں ہوتی احتجاج جاری رہے گا۔
دوسری جانب جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وائس چیئرمین ملک امیر خان نے کہا کہ حکومت مجبور نہ کرے کہ آئندہ احتجاج میں اڑھائی لاکھ بچے اور والدین شریک ہوں.