ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) پاکستان کو ایک ارب 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرض دے گا، اس سلسلے میں کل وزارت اقتصادی امور اور اے ڈی بی کے درمیان 6 مختلف معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
وزارتِ اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 30 کروڑ ڈالر توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر، 7 کروڑ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے اور 23 کروڑ 50 لاکھ سینٹرل اکنامک ٹرانسپورٹ کوریڈور ڈیولپمنٹ پروگرام پر خرچ ہوں گے۔
اس کے علاوہ 38 کروڑ کے پی سٹی امپرومنٹ سرمایہ کاری کے منصوبے کے لئے ہے۔ اس کے علاوہ 2 کروڑ کرم تنگی ڈیم کے لیے استعمال ہوں گے۔