آج رواں سال کی طویل ترین رات ہوگی

آج رواں سال کی طویل ترین رات ہوگی، آج غروب آفتاب 5 بجکر 48 منٹ پر ہوا اور صبح سورج 7 بجکر 12 منٹ پر طلوع ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سال کا سب سے چھوٹا دن تھا، 21 دسمبر کو دن کا دورانیہ 10 گھنٹے اور 22 منٹ تھا جبکہ 21 اور 22 دسمبر کی درمیانی شب کا دورانیہ 13 گھنٹے37 منٹ ہوگا۔

خیال رہے کہ 21 دسمبر کے بعد سے راتیں مختصر اور دن طویل ہونا شروع ہوجائیں گے اور 21 جون کو سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں