نئی آٹو پالیسی کی منظوری، 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز

اسلام آباد: چھوٹی گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آ گئی۔ وفاقی کابینہ نے نئی آٹوانڈسٹری اینڈ ایکسپورٹ پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔

نئی آٹو پالیسی کے تحت 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز ہے اور چھوٹی گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نئی آٹو پالیسی کے تحت گاڑیوں کا برآمدی ہدف مقرر کرنے اور کار ساز کمپنیوں کو 2026 تک 10 فیصد برآمدات کا ہدف دینے کی تجویز شامل ہے ۔

کار ساز کمپنیوں کیلئے آئندہ سال 2 فیصد گاڑیاں برآمد کرنے جبکہ 2024 میں 4 فیصد گاڑیاں جبکہ 2025 میں 7 فیصد گاڑیاں برآمد کرنے کا ہدف دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ گاڑیوں اور اسپیئرپارٹس کی برآمدات بڑھانے کیلئےاقدامات کی تجویز دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں