پاکستان کا بابر کروز میزائل 1 کا کامیاب تجربہ

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ پاکستان نے بابر کروز میزائل 1 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے بابر کروز میزائل 1 کے کامیاب ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر اور کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے بھی میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو کامیاب تجربے پر مبارک باد دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بابر کروز میزائل 1 کے کامیاب تجربے سے پاکستان کی دفاعی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان،صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز اور قوم کو مبارک باد دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ اور سروسز چیفس نے بھی سائنسدانوں کو کامیاب میزائل کے تجربے پرمبارک باد پیش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں