پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں غلطیاں کیں اور قیمت چکائی، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہناہے کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں غلطیاں کیں اور قیمت چکائی،الیکشن میں شکست کاسبب امیدواروں کا غلط انتخاب تھا ۔

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں اوراس کی قیمت چکائی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ غلط امیدواروں کا انتخاب سب سے بڑا سبب بنا ، اب سے ذاتی طورپر بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کروں گا، دوسرے مرحلے سمیت پورے ملک کے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کروں گا۔

عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ آئندہ تحریک انصاف مضبوط بن کرسامنے آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں