لاہور آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں آج بھی پہلے نمبر پر

لاہور:پنجاب کے مختلف شہروں سے اسموگ کے بادل جانے کو تیار نہیں، لاہور 353 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں آج بھی پہلے نمبر پر ہے۔

سردی بڑھتی جارہی ہے مگر گردوغبار اور دھویں کے بادل جا ہی نہیں رہے، پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا بدستور آلودہ ہے۔

لاہور آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں آج پھر پہلے نمبر پر ہے، مال روڈ ٹاؤن ہال پر ایئر کوالٹی انڈیکس 243، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں 267، مناواں باٹاپور میں 253اے کیو آئی ریکارڈ ہوا۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اسموگ چھائی ہے جو آلودگی میں اضافہ کر رہی ہے، راولپنڈی میں ایئر کوالٹی لیول 135، رحیم یار خان میں 133جبکہ فیصل آباد میں 115اے کیو آئی ریکارڈ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں