چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی پستیوں میں گرچکی ہے ۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں اے این پی کے امیدوار کو پولنگ سے ایک دن قبل قتل کردیا گیا، مقتول کے ورثاء نے پی ٹی آئی وزیر پر الزام لگایا ہے مگر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ۔
بلاول نے کہا کہ پشاور میں پی ٹی آئی والے بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگاتے پکڑے گئے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز میں توڑپھوڑ ، خواتین سمیت پولنگ کے عملے پر حملوں کی خبریں بھی آئیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حرکتیں ایک غیرمقبول حکومت کی غماز ہیں ۔ ہم منتظر ہیں کہ الیکشن کمیشن اس پر نوٹس لے ۔