پاک بحریہ نے 35ویں نیشنل روئنگ چیمپیئن شپ جیت لی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے مردوں کی کیٹگری میں تمام 7 گولڈ میڈلز جیت کر چیمپیئن شپ اپنے نام کی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا کہ چیمپئن شپ میں پاک بحریہ، پاک آرمی، واپڈا، پنجاب، اسلام آباد کلب اور پاکستان پولیس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
واضح رہے کہ پاک آرمی 7 سلور میڈلز کے ساتھ چیمپئن شپ کی رنراپ ٹیم قرار پائی ہے۔