لاہور میں فضائی آلودگی انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ گئی

لاہور:پنجاب میں موسم سرما کےآغاز سے ہی اسموگ نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، صوبائی دارالحکومت لاہورمیں فضائی آلودگی انتہائی خطرناک سطح پرپہنچ گئی جس سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہےہیں۔

ا سموگ پنجاب سے جانے کا نام نہیں لے رہی،رواں ماہ لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کبھی پہلے تو کبھی دوسرے نمبر پرہی رہا۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق آج بھی لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 145 سے 348 تک ریکارڈ کیا گیا جو مختلف بیماریوں کا باعث بن رہا ہے۔

شہری کہتے ہیں فضائی آلودگی کے باعث نزلہ، زکام، کھانسی، گلا خراب، سانس کی تکلیف اورآنکھوں میں جلن میں مبتلا ہیں۔

سرکاری اعدادوشمارکےمطابق رحیم یار میں ایئر کوالٹی انڈیکس 165،راولپنڈی میں 137اورفیصل آباد میں98 ریکارڈ کیا گیا جبکہ ماہرین کہتے ہیں ابرکرم برسنے تک فضا آلودہ ہی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں