گلگت بلتستان میں ٹیکنیکل ایجوکیشن یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ

وزیر اعلی سیکریٹریٹ گلگت بلتستان سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان سے ہونے والے حالیہ ملاقات میں ہری پور میں قائم یونیورسٹی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن کی طرز پر گلگت بلتستان میں بھی ٹیکنیکل ایجوکیشن یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے صوبائی سیکرٹری تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ سابق چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عطا الرحمن اور ڈاکٹر مجاہد کے تعاون سے ہری پور یونیورسٹی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن کی طرز پر گلگت بلتستان کیلئے بھی یونیورسٹی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن کیلئے پی سی ون تیار کیا جائے۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے صوبائی سیکریٹری تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ دس دنوں میں پی سی ون کو حتمی شکل دے کر متعلقہ فورم میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے۔وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو بھی ہدایت کی ہے کہ یونیورسٹی فار ٹیکنیکل ایجوکیشن کے قیام کیلئے ہزار کنال زمین کی نشاندہی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں