کراچی: شیرشاہ دھماکا، مزید 2 افراد کی لاشیں برآمد، ہلاکتوں کی تعداد 17ہوگئی

کراچی میں شیرشاہ پراچہ چوک کےقریب نالےمیں گیس پریشر دھماکے کے بعد نالے سے مزید 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی۔

کراچی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب نالےمیں گیس دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن کے دوران مزید 2 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جس کے بعدہلاکتوں کی تعداد 17ہوگئی، ملنے والی لاشوں کی شناخت سردار امیر اور علی کےنام سےکی گئی۔

متوفی کے لواحقین کاکہنا تھا کہ سردار امیر تباہ ہونے والے بینک میں چیف کیشئر تھا جبکہ محمدعلی واقعے کے وقت بینک میں رقم جمع کرانےآیاتھا جبکہ جاں بحق دیگر15افرادکی بھی شناختوں کاعمل مکمل کیاگیا۔

ڈی سی کیماڑی مختیارابڑوں کاکہناتھاکہ رات کی تاریکی میں بھی آپریشن کیلئے جنریٹراورلائٹ کابھی انتظام کیاگیا۔

افسوس ناک واقعے میں لقمہ اجل بننےوالےمتعددافرادکی لاشوں کوورثاءکےحوالےبھی کردیاگیا جبکہ زخمیوں کوتاحال اسپتال میں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے،پولیس حکام کی جانب سےواقعہ کی تحقیقات بھی جاری ہے۔

کراچی میں شیرشاہ پراچہ چوک کے قریب دھماکے کا مقدمہ درج

دوسری جانب کراچی میں شیرشاہ پراچہ چوک کے قریب دھماکے کا مقدمہ سائٹ بی تھانے میں درج کرلیا گیا ۔

مقدمہ بلڈنگ کےمالک اورتعمیر کرنےوالے کیخلاف درج کیا گیا،مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں