افغان وزیر خارجہ کی مولانا فضل الرحمان ملاقات، خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے افغان وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی سے ملاقات ہوئی جس میں خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ پہنچے جہاں مولانا فضل الرحمان  اور  ملا امیر خان متقی کے درمیان خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امارت اسلامی افغانستان میں پرامن طریقے سے کامیابی پر مبارکباد دی۔

مولانا فضل الرحمان نے امارت اسلامی طالبان حکومت کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

طالبان رہنماؤں نے عالمی سطح پر طالبان مؤقف کی حمایت پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔

طالبان وفد میں عبدالرحمان فدا پروٹوکول آفیسر، مسئول سفارتخانہ سردار محمد شکیب، ترجمان فارن آفیئرز عبدالوہاب بلخی شامل تھے۔

ملاقات میں مولانا صلاح الدین ایم این اے، مفتی ابرار احمد اور دیگر شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں