شہبازشریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ نا کرتے تو ملکی حالات ایسے نا ہوتے، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ اجلاس میں مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس پر بریفنگ دی اور بتایا کہ بے نامی اکاؤنٹس سے شہبازشریف کو اربوں روپے منتقل کیے گئے، منی لانڈرنگ کے معاملے میں شہبازشریف براہ راست ملوث ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ شہبازشریف کے خلاف تمام ثبوت آگئے ہیں اب عدالتوں کا کام ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ شہبازشریف نے عوام کا پیسہ لوٹا ہے، انہیں پائی پائی کا حساب دینا ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز پیسے لےکرسرکاری عہدے بانٹتے رہے، یہ منی لانڈرنگ نا کرتے تو ملکی حالات ایسے نا ہوتے۔

وزیراعظم نے ترجمانوں کوشہبازشریف منی لانڈرنگ کے معاملے کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔

ترجمانوں کے اجلاس میں معاشی صورتحال پر مشیرخزانہ نے بریفنگ دی اور بتایا کہ جلد ڈالرز کا ایکسچینج ریٹ کم ہوجائے گا، حکومت عوام کو ایک کھرب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔

مہنگائی کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان میں دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت مہنگائی کم ہے، معاشی بہتری کے بعد مہنگائی میں مزید کمی واقع ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں